؞   شیوراج پور؛ برسات میں گرے غریبوں کے گھر اب تک نہ بن سکے
۱۶ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
شیوراج پور (ابو الفیض/حوصلہ نیوز): شیوراج پور گاؤں میں برسات کے موسم میں تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے گرے ہوئے مٹی کے گھروں کی ابھی تک مرمت نہیں ہوپائی ہے۔ لوگ دوسرے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
تحصیل نظام آباد میں واقع گاؤں شیوراج پور میں برسات کے موسم میں تیز بارش کی وجہ سے آئے سیلاب سے تقریباً 20 مٹی کے گھر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ گھر میں رہنے والے لوگ یا تو کسی کے گھر میں آرضی طور پر رہتے ہیں یا اپنے قیمتی سامان پاس پڑوس کے گھروں میں رکھوا دیا ہے۔
حوصلہ نیوز کی ٹیم نے جب متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی تو انہوں نے اپنی آپ بیتی سنائی اور یہ بھی کہا کہ ہم اس لائق نہیں ہیں کہ خود سے اپنا گھر بنا سکیں۔ تحصیل وغیرہ پر درخواست دی گئی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
شیوراج پور گاؤں کے سماجی کارکن محمد لاڈل نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ جن کے گھر سیلاب میں گر گئے ہیں سب کی درخواست سکریٹری اور لیکھ پال کو میں نے دی لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا۔ گاؤں کے پردھان سبھاجیت یادو نے بتایا کہ ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، میرے علاوہ لوگوں نے درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ لوگ بہت پریشان ہیں لیکن ہم کیا کرسکتے ہیں۔
متاثرہ سنیتا یادو اور پریما یادو نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے گھر بھی سیلاب میں گر گئے ہیں۔ ہم میں سے ایک کے شوہر انتقال کرگئے ہیں جب کہ ایک کے شوہر پچھلے 18 سالوں سے لاپتہ ہیں۔ اس لیے ہم اپنے سے کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
ابوسعد، فیضان مرحوم، عبد الستار نائی، امام الدین، محمد ہاشم، نور الہدیٰ، سرج بھان پال، رام دلاور یادو، شری رام یادو، کلپناتھ یادو، متھئی یادو، رام ملن یادو، دھرم نارائن، لڈو (ہریجن)، پریما یادو، سنیتایادو کے علاوہ کئی لوگوں کے گھر سیلاب میں گرکر تباہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شیوراج پور کا شمار تحصیل نظام آباد کے غریب گاؤں میں ہوتا ہے۔ یہاں پر بنیادی ضروریات کا بھی فقدان ہے۔ یہاں پر ہندو مسلم کی ملی جلی آبادی ہے۔

12 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

26 افسوس

23 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.